وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ماہانہ ' من کی بات' پروگرام کے 17 ویں سیشن میں آئندہ ماہ امتحانات دینے کے امیدوار طلبہ و طالبات کو امتحان دینے سے پہلے ہر طرح سے کشیدگی اور دباؤ سے آزاد رہنے کی صلاح دی اور ان کے ساتھ عظیم کرکٹ کھلاڑی بھارت رتن سچن تندولکر، شطرنج کے عالمی چمپئن وشوناتھن آنند، رام کتھا سنانے والے مراری باپو اور مشہور سائنسداں بھارت رتن پروفیسر سی این آر راؤ نے بھی اپنے اپنے انداز میں
بچوں کو امتحان دینے کے لئے کئی اہم گر سکھائے۔
مسٹر مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے 17 ویں 'من کی بات' پروگرام میں یکم مارچ سے شروع ہونے والے دسویں اور بارہویں کے امتحانات سے قبل خاص طورپر بچوں سے مخاطب ہوکر بات چیت کی اور ان سے کہا کہ امتحان کو دوسروں سے مقابلہ اور نمبروں کا کھیل سمجھ کر اس کے حساب کتاب میں نہیں پھنسیں ،بلکہ کسی عظیم مقصد کو ہدف بنا کر اور کسی خواب کو لے کر آگے بڑھئے